D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

انتظام - حضرت جابر مغربی

Topic: انتظام

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ کشتی دریا میں غرق ہوتی ہے اور جانتا ہے کہ وہ کشتی اس کی ملک نہ تھی۔ دلیل ہے کہ اس کو ہلاکت کا اندیشہ نہیں ہے۔ اور اگر دیکھے کہ کشتی میں بیٹھا ہے اور بادشاہ سے ڈرتا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کا مقرب ہو گا اور کشتی کی بڑائی کے مطابق اس کو منفعت حاصل ہو گی۔ اور اگر کشتی میں امن سے بیٹھا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے خوف ہو حاصل ہوئی اور میں کے گا۔ اور اگر دیکھے کہ دریا میں کشتیاں رنگ برنگ کے کپڑوں سے آراستہ ہیں۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کا مقرب ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ کشتی دریا کی تہہ میں گئی ہے۔ دلیل ہے کہ اسکو بادشاہ سے بڑی قوت ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ کشتی چلتی نہیں ہے تو اس کی تاویل خلاف ہے۔