کشت زار (کھیت) - حضرت جابر مغربی
Topic: کشت زار (کھیت)
حضرت جابر مغربی نے فرمایا ہے کہ خواب میں کھیت کا کاٹنا لڑائی اور جھگڑے پر دلیل ہے۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے۔ اگر دیکھے کہ کھیت میں گیا ہے اور لوگوں نے سبز ہی کو کاٹا ہے۔ دلیل ہے کہ مصارف میں جائے گا۔ اگر دیکھے کہ کھیت میں آگ لگی ہے اور سب جلا دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس ملک میں قحط پڑے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے کھیت کو پانی دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاتھ سے ایسا کام ہو گا کہ جس سے دنیا اور آخرت میں منفعت ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ آگ آئی ہے اور اس نے کھیت کو جلا دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے نقصان ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ کھیت میں ایک بڑی شہر آئی ہے۔ دلیل ہے کہ اس ملک میں قحط اور تنگی ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ گیہوں کے خوشوں سے زمین پر دانے گرے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس قدر کھیت والے کا نقصان ہو گا۔ اور اگر نہ جانے کہ وہ جگہ کس کی ملک ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا نقصان صاحب خواب کو ہو گا۔ فرمانِ حق تعالیٰ ہے : نِسَا وَ كُمْ حَرْثٌ لَكُمْ لَا تُوا حَرَ لَكُمُ أَنَّى خِلْتُم (تمہاری عورتیں تمہارے کھیت ہیں اور اپنے کھیت میں جدھر سے چاہو آؤ) اور اگر کھیت کو موسم میں سبز دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس ملک میں نعمت فراخ ہو گی۔ اور اگر زمین اس کی ملک ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی مراد پوری ہو گی۔ اور اگر وقت پر کھیت کو کاٹے اور خوشے گھر کو لے جائے تو مصیبت پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ کھیت میں دوستوں کے ساتھ گیا ہے۔ دلیل ہے کہ جہاد کو جائے گا۔