کشت ورز (کسان) - حضرت ابن سیرین
Topic: کشت ورز (کسان)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ کسانی کا کام خواب میں خدائے تعالی پر توکل اور حلال کی روزی ہے۔ نیکی اور مرد فاضل نیک محضر ہے۔ اور اگر دیکھے کہ تخم ہونے کے لئے زمین ہوتی ہے۔ دلیل ہے کہ خیرات اور صدقات دے گا اور اس فن کے استادان نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ کسان کا کام کرتا ہے تو بیماری پر دلیل ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ زمین جوتی ہے اور تخم ڈالا ہے اور اس کو پھر جمع کیا ہے۔ دلیل ہے کہ بزرگی، مرتبہ اور نعمت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ تخم بویا ہے اور بارش پڑی ہے۔ جو کچھ ہم نے بیان کیا ہے بہتر اور زیادہ عمدہ ہو گا اور اگر دیکھے کہ ہوئے ہوئے سے کچھ حاصل نہ ہوا ہے اور یہ بھی معلوم نہیں ہے کہ بارش کیسی ہے۔ تو غم و اندوہ پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے باجرہ بویا ہے تو دلیل ہے کہ تھوڑا مال پائے گا۔