کشتی گرفتن (کشتی لڑنا) - حضرت ابن سیرین
Topic: کشتی گرفتن (کشتی لڑنا)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ -نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ کسی سے کشتی کی ہے اور اس گرایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا حال نیک ہو گا اور اس پر غالب آئے گا۔ اور اگر دیکھے کہ خود گرا ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔ اور اگر کشتی میں دونوں قائم رہے ہوں تو دونوں کا حال خیر اور شر میں مساوی ہے۔ لیکن بظاہر ایک دوسرے سے محبت کریں گے۔