D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

گزیدن (کائنا) - حضرت جابر مغربی

Topic: گزیدن (کائنا)

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کو گدھے نے کاٹا ہے۔ دلیل ہے کہ پہلے کی نسبت خطرے میں ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو اونٹ نے کاٹا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو سفر سے نقصان ہو گا۔ ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو بیل نے کاٹا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو اس سال نقصان پہنچے گا۔ اور خواب میں تمام درندوں کا کاٹنا چار وجہ پر ہے : (۱) نقصان (۲) دشمنی (۳) جھگڑا (۴) مال اور مرتبہ ۔