( شمن - حضرت ابن سیرین
Topic: ( شمن
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کردم خوارہ ایک جانور ہے کہ خوزستان میں پانی کے اندر رہتا ہے اور زمین پر دم گھسیٹتا ہے اور اس کا زخمی فورا" ہلاک ہوتا ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کردم خوارہ عقلمند اور بردبار اور عاجز اور با آرام اور شیریں سخن دشمن ہے اور وہ دشمنی میں سخت ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کردم خوارہ نے کاٹا ہے۔ دلیل ہے کہ اس قسم کے دشمن سے جس کا اوپر ذکر ہوا ہے اس کو بلا اور رنج پہنچے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کو کردم خوارہ نے کاٹا نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن سے امن میں رہے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کوئی چیز کردم خوارہ جیسی تھی اور اس سے ڈرا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی کو دشمن سمجھ کر اندیشہ کرے گا۔ حالانکہ وہ اس کا دشمن نہ ہو گا۔