D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

کری (بهره پن) - حضرت ابن سیرین

Topic: کری (بهره پن)

کری بهره پن۔ خواب میں درویشی اور بد حالی اور کاموں میں عاجزی ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بہرہ پن دین کی تباہی اور غم و اندوہ ہے اور اس پر کام بستہ ہوں گے اور اس کی مراد پوری نہ ہو گی۔ فرمان حق تعالیٰ ہے : صمم لكُم عَلَى لَهُمْ لَا يَرْجِعُونَ (برے، گونگے اندھے ہیں اور وہ رجوع نہ کریں گے)۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بہرہ پن بے نوائی اور کاموں کی بستگی پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ کان سنتے ہیں، تو بستہ کاموں کی کشادگی پر دلیل ہے اور دل کی مراد اور مقصود کو پہنچے گا اور حق تعالے کی رحمت سے حصہ پائے گا۔