D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

گریستن (رونا) - General

Topic: گریستن (رونا)

اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے چہرے پر رونے سے نشان پڑ گئے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کو نیک کام کے باعث لوگ طعنے ماریں گے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں رونا صاحب خواب کے لئے خوشی اور حق تعالی کی بخشش ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ رویا ہے اور آنسو اس کی آنکھوں سے نہیں نکلے ہیں۔ دلیل ہے کہ گذشتہ کام کے نہ کرنے سے افسوس کرے گا اور توبہ کرے گا۔ اور اگر کسی کئے ہوئے کام کی مصیبت پر بغیر نوحہ اور زاری کے رویا ہے۔ دلیل ہے کہ شادی، خوشی اور راحت دیکھے گا۔