D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

گر پختن (بھاگنا) - حضرت ابن سیرین

Topic: گر پختن (بھاگنا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بھاگنا رہائی ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ دشمن سے یا کسی کاٹنے والے جانور سے بھاگا ہے۔ دلیل ہے کہ شر اور خوف سے امن میں ہو گا اور دشمن پر فتح پائے گا۔ کیونکہ حضرت موسی علیہ السلام نے خواب میں دیکھا تھا کہ آپ فرعون ملعون سے بھاگے ہیں۔ پھر آپ نے فرعون کی شرارت سے نجات پائی اور آخر کار اس پر فتح پائی۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ دشمن سے چھپ کر بھاگا ہے اور دشمن نے اس کو دیکھ لیا ہے۔ دلیل ہے کہ فکرمند ہو گا۔ ول ہے کہ اس کو . کسی بڑے آدمی سے تہمت لگے گی۔ فرمان حق تعالی ہے : ہے : : يَوْمَ تَرَوْنَهَا تَنْهَلُ كُلُّ مُرْضَعَتِهِ عَمَّا أَرْضَعَت (جس دن تو اس کو دیکھے گا تو ہر ایک دودھ پلانے والی اپنے بچوں کو بھول جائے گی)۔ اور اگر دیکھے کہ مرد عورتوں سے بھاگتے ہیں۔ اگر عورتیں مصلح اور پارسا ہیں تو بدی پر دلیل ہے اور اگر مفسد ہیں تو نیکی پر دلیل ہے۔