D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

کرمان (کیڑے) - حضرت ابن سیرین

Topic: کرمان (کیڑے)

حضرت ابن سیرین نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پیٹ میں بہت سے کیڑے ہیں اور اس کے پیٹ میں سے کھانا کھاتے ہیں۔ دلیل ہے کہ دوسرے کے عیال اور اس کا مال چاہے گا۔ اور اگر دیکھے کہ لیے کیڑے اس کے جسم میں پڑے ہیں اور اس کے جسم اور کپڑوں پر بھی بہت سے کیڑے ہیں۔ دلیل ہے کہ مال خیال اور دولت بہت سی اس کو حاصل ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے جسم سے کیڑوں کو زمین پر گرایا ہے۔ دلیل ہے کہ اپنے عیال کو اپنے سے دور کرے گا اور ان کا علاج نہ کرے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے جسم کا بہت سا حصہ کیڑوں نے کھلیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے خیال اس کا مال کھائیں گے۔ اور اگر دیکھے کہ کیڑوں نے اس کے جسم کو کچھ نقصان پہنچایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو کنبے سے نقصان اور ضرر پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ناک یا کان یا منہ یا پاخانے کے سوراخ سے کیڑے نکلے ہیں۔ دلیل ہے کہ اسی قدر اس یا پاخانے کے سے کامل یا عیال زیادہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ کیڑے اس کے جسم سے نکل کر مر رہے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کے عیال ہلاک ہوں گے یا اس سے جدا ہوں گے۔ اور اگر دیکھے کہ بہت سے کیڑے اس کے گھر وغیرہ کی چھت سے گرتے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس قدر اس کو مال اور نوکر چاکر حاصل ہوں گے۔