D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

گرما به (حمام) - حضرت ابن سیرین

Topic: گرما به (حمام)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ گرما بہ خواب میں غم و اندوہ ہے اور اپنے آپ کو دھونا شادی اور خوشی ہے اور نیم گرم پانی نیک ہے اور سخت گرم پانی بد ہے اور اگر دیکھے کہ حمام میں گیا اور غسل کیا اور اپنے آپ کو خوب دھویا۔ دلیل ہے کہ رنج و فکر سے نجات پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ حمام میں گیا ہے اور غسل نہیں کیا ہے۔ تو عورتوں کی طرف سے اس کے دل کو غم و اندوہ لاحق ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ حمام میں گیا اور اپنے آپ کو چونا مل کر خوب صاف کیا ہے۔ دلیل ہے کہ خوف سے امن میں ہو گا اور غم سے شاد ہو گا اور بیماری سے شفاء پائے گا اور قرض سے سرخرو ہو گا۔ اور اگر مالدار ہے تو ان فوائد سے محروم رہے گا اور مال میں بھی نقصان ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ چونا ملا ہے اور غسل نہیں کیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا کام پورا نہ ہو گا۔