D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

گرگ (بھیڑیا) - حضرت ابن سیرین

Topic: گرگ (بھیڑیا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ بھیڑیا خواب میں جھوٹا اور ظالم بادشاہ ہے۔ اگر دیکھے کہ وہ بھیڑیے کے ساتھ لڑائی کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی بادشاہ سے یا کسی اور سے لڑائی جھگڑا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے بھیڑیئے کا دودھ پیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو ترس و خوف ہو گا۔ یا کسی کام کی کفایت اس سے ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے بھیڑیے کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر ظالم بادشاہ سے مال و منفعت پائے گا۔