D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

کرگس (گره) - حضرت ابن سیرین

Topic: کرگس (گره)

کر گئیں۔ گدھ - مردار خور جانور ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ گدھ پرندوں کا سردار ہے۔ اور قوی تیز ہیں اور پرندوں میں سے دراز عمر ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس گدھ ہے۔ دلیل ہے کہ کسی بزرگ آدمی سے منفعت اور بزرگی پائے گا اور بادشاہ سے مال اور درخواست حاصل کرے گا۔ اور اگر اس کے پاس ہڈی یا گدھ کا بھنا ہوا گوشت ہے تو بھی یہی تاویل ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کو گدھ نے پکڑا ہے اور ہوا میں آسمان کے نزدیک لے گیا ہے۔ دلیل ہے کہ دور کا سفر کرے گا اور بہت سا مال اور نعمت حاصل کرے گا۔ لیکن اس کے دین میں فساد ہو گا۔ گا۔ کیونکہ گدھ کے ساتھ آسمان پر جا کر مرا نہیں ہے۔ اور اگر دیکھے کہ ہوا گدھ نے اس کو ہوا سے گرایا ہے یا اس کے نیچے سے خود گرا ہے۔ دلیل ہے کہ سفر کو جائے گا۔ اور وہیں مرے گا۔ اور اگر پھر واپس زمین پر آیا ہے تو بادشاہ سے بزرگی پائے گا۔ یا بادشاہ کے اہل سے یا اپنے خویشوں سے بزرگی پائے گا۔ اور بغیر پنجے کے گدھ خواب میں فرشتے کا دیکھنا ہے۔ کیونکہ فرشتے عالمین عرش گدھ کی صورت پر ہیں۔ اور اگر دیکھے کہ گدھ اس کے سر کے اوپر سے شکار کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب سوداگر کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ وہ گدھ کے ساتھ جنگ کرتا ہے اور اس پر غالب آیا ہے۔ دلیل ہے کہ بڑے آدمی کے ساتھ جنگ کرے گا اور اس پر غالب آئے گا اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو دشمن اس کو مغلوب کرے گا۔