گردوں (گاڑی) - حضرت ابن سیرین
Topic: گردوں (گاڑی)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ گاڑی پر بیٹھا ہے اور گاڑی خوب چلتی ہے۔ دلیل ہے کہ شرف اور بزرگی پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ گاڑی بغیر بیلوں کے کھڑی ہے اور وہ گاڑی میں ہے۔ دلیل ہے کہ رنج، سختی اور بیماری میں پڑے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بادشاہ نے اس کو اپنی گاڑیوں میں سے ایک گاڑی دی ہے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب بادشاہ سے مرتبہ اور بزرگی پائے گا۔