گردن بند (گلوبند) - حضرت جابر مغربی
Topic: گردن بند (گلوبند)
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے اپنا گلوبند موتیوں سے جڑاؤ کیا ہے یا جڑاؤ گلوبند اس کی گردن میں ہے۔ دلیل ہے کہ مرتبہ اور ولایت پائے گا۔ اور اگر اس کا گلوبند دراز ہے۔ دلیل ہے کہ مرتبہ تبہ پائے گا اور اگر کوتاہ ہو گیا ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سے گلوبند ہیں۔ دلیل ہے کہ علم میں بہت کامل ہو گا۔