D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

گردن بند (گلوبند) - حضرت ابن سیرین

Topic: گردن بند (گلوبند)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس سفید مروارید کا گلوبند ہے۔ دلیل ہے کہ حق تعالی اس کو اپنا علم کلام عطا فرمائے گا اور جس قدر کہ گلوبند کے موتی روشن تر ہوں گے۔ علم و دانش زیادہ ہوں گے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کا گلوبند سونے یا چاندی کا ہے اور بیش قیمت موتیوں سے جڑاؤ ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر شرف اور بزرگی پائے گا۔ اور ممکن ہے کہ اس کے ذمہ امانت ہو۔ اور اگر اس کا گلوبند دراز ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ امانت ادا کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا گلوبند کو تاہ ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ امانت میں خیانت کرے گا۔