کدو - حضرت ابن سیرین
Topic: کدو
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ کدو کے موسم پر اس کے گھر میں کدو کا درخت ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عزت اور مرتبہ زیادہ ہو گا۔ اور اگر بیمار ہے تو شفاء پائے گا۔ اور اگر غلام ہے تو آزاد ہو گا اور اگر کافر ہے تو مسلمان ہو گا۔ اور اگر مسلمان دیکھے تو سلامتی کے ساتھ اپنے وطن کو پہنچے گا اور اگر فاسق دیکھے تو توبہ کرے گا۔ حضرت جعفر جعفر صادق علیہ ہ السلام السلام - نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس کرو ہے۔ دلیل ہے کہ پارسا عورت سے منفعت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ . اور اگر دیکھے کہ اس نے کدو کی بیل جڑ سے اکھاڑی ہے۔ دلیل ہے کہ کسی سردار عورت سے منفعت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے پکایا ہوا کدو کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی مراد پوری ہو گی اور وہ عبادت کی توفیق پائے گا۔