D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

کبوتر - حضرت جابر مغربی

Topic: کبوتر

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کبوتر آزاد عورتیں ہیں اور اگر دیکھے کہ کسی کا کبوتر حیلہ سے پکڑا ہے۔ دلیل ہے کہ اس قدر مال مکر اور حیلے سے حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کبوتر ہوا سے اس کے پاس آیا ہے اور اس کا تابعدار ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ نامعلوم جگہ سے اس کو نفع ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کبوتر کو داتا دیا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی عورت کو بات کی تلقین کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بہت سے کبوتر جمع ہوئے ہیں اور جانتا ہے کہ اس کی ملک ہیں تو سرداری اور ریاست پر دلیل ہے۔ اور خواب میں سفید کبوتر دوسروں کی نسبت بہتر ہیں۔ اور اگر عورت خواب میں سبز کبوتر دیکھے۔ دلیل ہے کہ شوہر کرے گی یا اس کے ہاں لڑکی پیدا ہو گی اور خواب میں کبوتر بازی بے ہودہ کام ہے اور کہتے ہیں کہ خواب میں کبوتر خانہ عورتوں کی جگہ ہے۔