کبوتر - اہل تعبیر
Topic: کبوتر
اور اگر دیکھے کہ اس نے کبوتر کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ عورتوں کے مال سے فائدہ پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کبوتر کے بچے پکڑے ہیں۔ دلیل ہے کہ عورتوں سے نفع پائے گا۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ کبوتر کا بچہ غم و اندوہ ہے جو اس کو عورت کی طرف سے پہنچے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے گھر میں بہت سے کبوتر ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کے بہت سے فرزند ہوں گے۔ اور کہتے ہیں کہ اس کو عورتوں کی طرف سے بہت سا مال حاصل ہو گا۔