کبک (چکور) - حضرت ابن سیرین
Topic: کبک (چکور)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چکور خوبصورت عورت یا با جمال کنیز ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے چکور کو پکڑا ہے۔ دلیل ہے کہ عورت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے چکور بخشی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو خوبصورت عورت کرائیں گے۔ اور اگر دیکھے کہ چکور کا شکار کیا ہے۔ دلیل ہے کہ خوبصورت کنیز حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ چکور کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو نیا لباس حاصل ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے چکور کا گلا کاٹا ہے۔ دلیل ہے کہ کنیز کا کنوار پن توڑے گا۔