کامه (ترش پانی) کانجی - حضرت ابن سیرین
Topic: کامه (ترش پانی) کانجی
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سب طرح کے ترش پانی غم و مصیبت پر دلیل ہیں۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے کالجی پی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو اسی قدر رنج و اندوہ پہنچے گا۔ اور اگر کسی کو کانجی دی ہے اور اس نے پی ہے۔ تو دلیل ہے کہ وہ شخص اس سے رنجیدہ ہو گا اور اس کا غم و اندوہ کمتر ہو گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں کانجی پینا تین وجہ پر ہے : (۱) غم و اندوه (۲) نقصان (۳) جھگڑا اور گفتگو۔