کام (تالی) - حضرت ابن سیرین
Topic: کام (تالی)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کا حلق اس قدر دراز ہے کہ گلا اس کی درازی سے بندھا ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ دنیا پر حریص ہو گا اور لوگوں کی غیبت کرے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کا تالو نیچے کے لب تک آیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے کام رک جائیں گے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا تالو دراز ہے اور اس کو کاٹ کر گرایا ہے۔ دلیل ہے کہ حرص اور لالچ کو ترک کرے گا اور لوگوں کی غیبت نہ کرے گا۔