کاریز (جهت دار نالی) - حضرت ابن سیرین
Topic: کاریز (جهت دار نالی)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی شخص خواب میں کسی معلوم جگہ پر پانی کی نالی دیکھے۔ دلیل ہے کہ اپنوں کے ساتھ کمر اور حیلہ کرے گا اور یہ تاویل اس وقت ہے کہ جب کاریز کھودتے وقت پانی نہ نکلے۔ اور اگر پانی نکل آئے اور جاری ہو جائے تو مقرر کاریز کھودنے کا حکم نگاہ میں رکھے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ کاریز سے پانی لیتا ہے۔ دلیل ہے کہ مکرو حیلہ سے مال جمع کرے گا۔ خاص کر اگر کاریز کھدی ہے تو جس قدر پانی لے گا اسی قدر منفعت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کاریز سے پانی لے کر گھڑے یا مٹکے میں ڈالتا ہے۔ تو ایسے مال پر دلیل ہے کہ جس کو خرچ کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کاریز میں گرا ہے۔ دلیل ہے مکر و حیلہ میں پڑے گا۔