کاروان (قافله) - حضرت ابن سیرین
Topic: کاروان (قافله)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ قافلے کے ساتھ راہ میں ہے اور اہل قافلہ مصلح اور پارساء ہیں۔ تو اس کے کام کی خیر و صلاح پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ قافلے والے مفسد اور بدخو ہیں تو اس کی تاویل خلاف ہے۔ اور اگر دیکھے کہ سوار ہے اور پورا سامان رکھتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو نعمت حاصل ہو گی اور اگر دیکھے کہ قافلہ میں پیادہ ہے اور اس کے پاس سامان نہیں ہے تو اس کی تاویل خلاف ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ قافلہ کے ساتھ گھر میں آیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس پر کام کشادہ ہوں گے اور اگر اس کے خلاف دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کے کام رک جائیں گے۔