D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

@ - حضرت ابن سیرین

Topic: @

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ دھوبی کا کام کرتا ہے۔ حالانکہ دھوبی نہیں ہے۔ تو توبہ پر دلیل ہے اور خیرات کی توفیق پائے گا۔ کیونکہ کپڑے کی میل تاویل میں غم و اندیشہ ہے اور دھوبی میل کو دور کرنے والا ہے لہذا خدا تعالے کی طرف رجوع کی دلیل ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ کپڑا دھوتے وقت پھٹ گیا ہے۔ دلیل ہے کہ توبہ توڑے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے پھٹا ہوا کپڑا سیا ہے۔ دلیل ہے کہ پھر توبہ کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کپڑا دھونے سے سفید ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ توبہ کے ذریعے خلاصی اور نجات پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کپڑا دھویا ہے اور سفید نہیں ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ ہمیشہ گناہ میں رہے گا۔