D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

@ - حضرت ابن سیرین

Topic: @

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جنگ کرنا مرض طاعون ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ لڑائی کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ مرض طاعون کا خوف ہے۔ اور اگر لڑائی میں دشمن کو مغلوب کیا تو دلیل ہے کہ مرض سے نجات پائے گا۔ اور اگر لڑائی میں دشمن اس لڑائی میں دشمن اس پر غالب آگیا۔ دلیل ہے کہ مرض طاعون میں ہلاک ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ میدان میں کسی کے ساتھ تلوار سے لڑتا ہے اور ایک نے ان میں سے فرصت پائی تو خصومت پر دلیل ہے اور جس نے کہ فرصت پاتی ہے اس کی دوسرے پر فتح کی دلیل ہے۔ اور اگر وہ نیزے سے لڑتا ہے۔ تو بھی میں تاویل ہے اور اگر تیروکمان کے ساتھ لڑتا ہے۔ دلیل ہے کہ ان . میں زبانی گفتگو ہو گی۔ گازری کردن (دھوبی کا کام کرتا ) .