D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

کارد (چھری) - حضرت جابر مغربی

Topic: کارد (چھری)

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ چھری میان سے باہر نکالی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عورت کے ہاں لڑکا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ چھری میان میں ٹوٹ گئی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا باپ یا اس کے باپ کے خویشوں میں سے کوئی مریگا۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے جسم کو چھری سے زخمی کیا ہے۔ دلیل ہے کہ جسم کے زخم کے مطابق اس کو نقصان پہنچے گا۔ اگر دیکھے کہ چھری سے کوئی چیز تراشی ہے۔ دلیل ہے کہ خیر و منفعت پائے گا اور اگر دیکھے کہ چھری میں رخنہ پڑا ہے۔ یا زنگار لگا ہے یا اور کوئی عیب ظاہر ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے مال کا نقصان ہو گا۔