D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

کارد (چھری) - حضرت ابن سیرین

Topic: کارد (چھری)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چھری فرزند ہے اور چھری کا غلاف عورت ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ چھری اس کے ہاتھ میں ہے اور جانتا ہے کہ اس کی ملک ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاں لڑکا پیدا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ چھری کے ساتھ اور ہتھیار بھی ہیں تو بزرگی اور مرتبے پر دلیل ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چھری باندھے ہوئے ہیں اور ہاتھ میں چھری ہے دلیل ہے کہ اس کو کسی سے پناہ اور قوت ہو گی اور بعض کہتے ہیں کہ غلام چھری بنانا سیکھے گا۔