D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

قیامت - حضرت ابن سیرین

Topic: قیامت

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ قیامت ہے۔ دلیل ہے کہ اس ملک میں حق تعالیٰ کی طرف سے انصاف ہو گا۔ اور اگر اس ملک کے لوگ ظالم ہیں۔ دلیل ہے کہ آفت اور بلا میں بتلا ہوں گے۔ اور اگر اہل ملک مظلوم ہیں۔ تو دلیل ہے کہ حق تعالیٰ ان کی مدد کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس ملک کے لوگ حق تعالیٰ کے آگے کھڑے ہیں تو حق تعالیٰ کے عذاب پر دلیل ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ قیامت قائم ہے۔ اگر معلوم ہے تو ظالم پر قابو پائیگا اور غم سے نجات ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ کوئی علامت ظاہر ہوتی ہے جیسے کہ آفتاب مغرب سے نکلا ہے یا دجال یا یا جوج و ماجوج ظاہر ہوئے ہیں۔ چاہیے کہ توبہ کرے اور حق تعالیٰ کی طرف رجوع کرے۔ اور اگر دیکھے کہ قبریں پھٹی ہیں اور لوگ نکلے ہیں۔ دلیل ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو برانگیختہ کیا ہے چاہیے کہ گناہ سے توبہ کرے اور حق تعالیٰ کی رضا ڈھونڈے۔ اور اگر دیکھے کہ شمارگاہ میں ہے تو غفلت پر دلیل ہے۔ فرمان حق تعالیٰ ہے : الْتَرَبَ لِلنَّاسِ حِسَابُهُمْ وَهُمْ فِي غَفْلَتِهِ تُعْرُضُونَ (لوگوں کا حساب قریب ہو گیا