D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

تنینه (بوتل) - حضرت ابن سیرین

Topic: تنینه (بوتل)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بوتل خادم ہے کہ جس کے سپرد گھر کی چابی ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس بوتل ہے اور اس میں پانی یا گلاب یا ایسی چیز ہے کہ جس کا کھانا حلال ہے اور اس نے کھائی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو خادم سے کوئی چیز حاصل ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ بوتل ٹوٹی ہے یا ضائع ہوئی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا خادم بھاگے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بوتل خادم ہے کہ جس کے ہاتھ میں گھر کی سب چیزیں ہوتی ہیں۔