قند (کھانڈ) - حضرت ابن سیرین
Topic: قند (کھانڈ)
قند ۔ کھانڈ ۔ مصری ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے قند کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ ایسا کام جلدی میں کرے گا جس سے پشیمان ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نے قند کا ٹکڑا اس کے منہ میں رکھا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو بوسہ دے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت بڑا ڈھیر قند کا ہے۔ دلیل ہے کہ اس قدر مال حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ قند بیچتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو نقصان پہنچے گا۔ اور قند کا خریدنا اس کے فروخت کرنے سے بہتر ہے۔