D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

قمع (کھونڈی) - حضرت ابن سیرین

Topic: قمع (کھونڈی)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کھونڈی غلام یا کنیز ہے اور بڑی کھونڈی پر کرنے والی ہے اور اگر دیکھے کہ اس نے چھوٹی کھونڈی خریدی ہے یا کسی نے اس کو دی ہے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب چھوٹا غلام یا کنیز چھوٹی خریدے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی کھونڈی ٹوٹی ہے یا ضائع ہوئی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو ایسے مرد کی صحبت سے جدائی ہو گی جس سے اسکو سہارا تھا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی کھونڈی چاندی کی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی نیک مرد اور نیک رائے سے محبت ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی کھونڈی لوہے کی ہے۔ دلیل ہے کہ قومی رائے اور بہادر مرد سے اس کی صحبت ہو گی اور وہ اس سے خیر و منفعت پائے گا۔