D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

قصاب (قصائی) - حضرت ابن سیرین

Topic: قصاب (قصائی)

قصه گفتن کہانی بیان کرنا۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے بیان فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ نا معلوم قصہ پڑھتا ہے۔ دلیل ہے کہ ظالموں کے خوف اور دہشت سے امن میں ہو گا۔ فرمانِ حق تعالیٰ ہے : فلما جاءَ وَلَصَّ عَلَيْهِ الْقَصَصَ قَالَ لَا تَخَفْ نَجَوْتَ مِنَ الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ (جب وہ اس کے پاس آیا اور اس پر اپنا قصہ بیان کیا۔ اس نے کہا نہ ڈر تو نے ظالم قوم سے نجات پائی ہے)۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ لوگوں کو قصہ سناتا ہے۔ اگر نیک قصہ ہے تو خیر و صلاح پر دلیل ہے اور اگر برا قصہ ہے تو شرو فساد پر دلیل ہے۔