قصاب (قصائی) - حضرت ابن سیرین
Topic: قصاب (قصائی)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر قصاب نا معلوم ہے تو ملک الموت فرشتہ ہے۔ اگر دیکھے کہ قصاب گھر میں یا کوچے میں آیا ہے۔ دلیل ہے کہ وہاں کوئی مرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ وہ قصاب ہے حلانکہ یہ اس کا پیشہ نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ کسی کو مارے گا۔ اور اگر دیکھے کہ قصاب کے ہمراہ ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی صحبت کسی ظالم شخص سے ہو گی۔ حضرت ابراہیم کرمانی نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ قصائی کرتا ہے حالانکہ وہ قصاب نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ غم و اندوہ اس سے زائل ہو گا اور اگر قصاب دیکھے تو حق پر خون بہائے گا۔