D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

قر (ریشم) - حضرت ابن سیرین

Topic: قر (ریشم)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر ریشم اور ابریشم سفید دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس جہان کی نعمت پائے گا اور اگر زرد ہے تو بیماری پر دلیل ہے۔ اور پختہ ریشم کا دیکھنا خام سے بہتر ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا ریشم یا ابریشم جل گیا ہے یا ضائع ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو نقصان پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس ریشم یا ابریشم سفید ہے اور اس کی ملک ہے تو خیر و منفعت حاصل کرے گا اور اگر سبز ہے تو بہتر ہے او۔ سرخ ہے تو مردوں کے لئے بہتر نہیں ہے۔ اور اگر سیاہ یا نیلا ہے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس ہر ایک رنگ کا ریشم ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو ہر ایک طرح کا سامان ملے گا۔ اور ریشم مردوں کے لئے دین میں مکروہ ہے اور عورتوں کے لئے دین کی بابت اچھا ہے۔