قربان کردن (قربانی کرنا) - حضرت ابن سیرین
Topic: قربان کردن (قربانی کرنا)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اونٹ یا بکری کی قربانی کی ہے۔ دلیل ہے کہ اگر غلام ہے تو آزاد ہو گا۔ اور اگر رنج و بلا اور زحمت میں گرفتار ہے تو شفاء پائے گا اور اگر بند میں ہے تو خلاصی پائے گا۔ اگر درویش ہے تو مالدار ہو گا۔ خوف ہے تو امن ہو گا۔ قرضدار ہے تو قرض سے سرخرو ہو گا۔ اگر حج نہیں کیا ہے تو حج کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ لوگ جنگل میں قربانی کے لئے گئے ہیں۔ دلیل ہے کہ وہ لوگ جس چیز سے ڈرتے ہیں امن میں ہوں گے اور اگر قید میں ہوں گے تو خلاصی پائیں گے۔ اور اگر قحط اور تنگی ہے تو فراخی سے بدلے گی۔ خاص کر اگر یہ خواب عید قربان کے نزدیک ہے تو اس کی تاویل جلدی ظاہر ہو گی۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ قربانی کا گوشت لوگوں کو تقسیم کیا ہے۔ دلیل ہے کہ وہاں مالدار شخص مردگا اور اس کا مال تقسیم کریں گے۔ اور اگر دیکھے کہ لوگوں نے گوشت چرایا ہے۔ دلیل ہے کہ حق تعالیٰ پر جھوٹ بولے گا اور خواب میں قربانی بشارت ہے۔ فرمان حق تعالیٰ ہے : وَيَشَرْنَاهُ بِاسْحَقَ نَبَنَا مِنَ الصَّلِحِينَ وَبَارَكْنَا عَلَيْهِ وَ اسْحَائی (اور ہم نے اس کو اسحاق نبی کی بشارت دی جو صالحین میں سے تھا اور ہم نے اس کو اور اسحاق کو برکت دی۔) اور اگر عورت خواب دیکھے تو اس کے صالح فرزند پیدا ہو گا۔