قدید (بھنا ہوا گوشت) - حضرت ابن سیرین
Topic: قدید (بھنا ہوا گوشت)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بھنا ہوا اگر بکری کا گوشت ہے، تو غنیمت پر دلیل ہے۔ اور اگر گھوڑے کا گوشت ہے۔ دلیل ہے کہ سپاہی لوگوں سے غنیمت حاصل کرے گا اور اگر جنگلی چوپاؤں کا گوشت ہے تو بیابانی آدمی سے غنیمت حاصل کرے گا اور بھنے ہوئے گوشت کے کھانے میں بہتری نہیں ہے۔ قرآن خواندن (قرآن مجید پڑھنا) قرآن مجید پڑھنا خواب میں حاکم پر دلیل ہے۔ اگر خواب میں آیت رحمت اور بشارت حق کی طرف سے ہے۔ تو واجب ہے کہ خیرات کرے اور شکر حق بجا لائے اور اگر دیکھے کہ آیت پڑھی ہے تو حق تعالی کے غصے اور غضب پر دلیل ہے۔ توبہ کرے اور حق تعالے کی طرف رجوع کرے۔ اور اگر دیکھے کہ قصص اور امثال میں سے آیت پڑھی ہے دلیل ہے کہ گناہ کرے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ آدھا قرآن مجید پڑھا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی آدھی عمر گزری ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ حافظ قرآن ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ امانت کو نگاہ میں رکھے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے قرآن مجید کی آواز سنی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا کام راہ دین میں نیک ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ کوئی اس کا قرآن مجید پڑھتا ہے اور وہ اس میں سے کچھ نہیں سمجھا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے دل کو غم و اندوہ لاحق ہو گا۔