قبا (عبا) - حضرت ابن سیرین
Topic: قبا (عبا)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سوتی قبا پناہ اور سفر میں قوت ہے۔ اگر دیکھے کہ سوتی قبا فراخ پہنے ہوئے ہے۔ دلیل ہے کہ غموں سے نجات پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ریشم کی قباء پہنے ہوئے ہے۔ یہ خواب میں مکروہ ہے۔ اور اگر اسلحہ کے ساتھ اپنے ہوئے ہے تو کسی بڑے آدمی سے شرف اور مرتبہ پائے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ قبا پہن کر لڑائی پر گیا ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے سبز قبا پہنی ہے۔ دلیل ہے کہ روشنائی پائے گا۔ اور اگر نیلی ہے تو مصیبت ہے اور اگر سیاہ ہے تو غم و اندوہ ہے۔ اور اگر دھاری دار ہے تو اس کا کام انتظام سے ہو گا اور اگر قبا پرانی اور پھٹی ہوئی ہے دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا۔