قالین - حضرت ابن سیرین
Topic: قالین
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے لئے ایک بڑا قالین بچھایا ہوا ۔ جانتا ہے کہ اس کی ملک ہے تو درازی عمر اور روزی کی فراخی پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ قالین پر بیگانی جگہ پر بیٹھا ہے اور اس جگہ کے مالک کا علم نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ دنیا اس پر متغیر ہو گی اور سفر میں مرے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ چھوٹے اور تنگ قالین پر بیٹھا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عمر کوتاہ اور روزی تنگ ہو گی۔