قاضی (حاکم شرع) - حضرت ابن سیرین
Topic: قاضی (حاکم شرع)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ قاضی ہوا ہے۔ دلیل ہے لوگوں پر حکومت کرتا ہے اور اس کا اہل نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ رنج اور بلا میں گرفتار ہو گا اور اس کا مال ہاتھ سے جائے گا۔ اور اگر سفر میں ہے تو اس کو ڈاکو ماریں گے اور اس کا مال ضائع ہو گا۔ اور اگر عالم اور داتا ہے تو قاضی بنے گا۔ اور اگر صاحب خواب عالم اور جوان ہے تو سفر سے سلامتی کے ساتھ واپس آئے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی کسی معلوم قاضی کو خواب میں دیکھے تو عالموں اور بزرگان دین کے مرتبہ کو پہنچے گا۔ اور اگر نا معلوم قاضی کو دیکھے کہ بیٹھا ہوا ہے اور وہ کسی کے ساتھ تنازعہ رکھتا ہے اور اس نے ان کے درمیان حکم کیا ہے۔ جو حکم کیا ہے وہی ہو گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے : وَاللَّهُ يَحْكُمُ لَا مُعَقِبَ لِحُكْمِ (اور اللہ ان کے درمیان حکم کرے گا اور اس کے حکم کو کوئی روکنے والا نہیں ہے) اور دوسری جگہ فرمان حق تعالیٰ ہے : يَقْضِي الْحَقِّ وَهُوَ خَيْرُ الفَاصِلِينَ (وہ حق کا فیصلہ کرتا ہے اور وہ سب فیصلہ کرنے والوں سے بہتر ہے)۔