D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

فوطه (تولیه) - حضرت ابن سیرین

Topic: فوطه (تولیه)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ تولیہ اور اس کا کپڑا خواب میں خوشی اور آسانی ہے۔ اگر دیکھے کہ تولیہ سوتی ہے۔ دلیل ہے کہ دین اور دنیا میں راحت پائے گا۔ خاص کر اگر نیا اور فراخ ہے۔ اور اگر پرانا اور پھٹا ہوا ہے۔ تو اس کی تاویل خلاف ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں تولیہ صالح آدمی کا لباس ہے۔ اور اگر دیکھے کہ تولیہ کا کپڑا پہنے ہوئے ہے۔ اور صاحب خواب پارسا ہے۔ تو اس کے ستر کی زیادتی پر دلیل ہے۔