D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

فندق (ایک پھل ہے) - General

Topic: فندق (ایک پھل ہے)

فندق ولایت کا مشہور میوہ بیر کے برابر ہوتا ہے۔ اس کا خواب میں دیکھنا مال ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس فندق ہے۔ دلیل ہے کہ بخیل آدمی سے منفعت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس فندق کا ڈھیر ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا کسی کے ساتھ جھگڑا ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ مغز فندق شیریں ہے جو اس کے پاس ہے۔ دلیل ہے کہ مال حلال پائے گا۔