رحمتہ اللہ - حضرت ابن سیرین
Topic: رحمتہ اللہ
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں فقاع کا پینا خیر و منفعت پر دلیل ہے۔ جو اس کو خادم سے حاصل ہو گی۔ اگر کوئی دیکھے کہ اس نے فقاع پی ہے۔ دلیل ہے کہ خادم سے خیر و منفعت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کسی کو فقاع دی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو فائدہ پہنچائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ فقاع کا کوزہ گرا ہے اور وہ بھی گری ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو نقصان پہنچے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں فقاع کا پینا لوگوں کی خدمت کرتا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے فقاع پی ہے۔ دلیل ہے کہ کسی کمینہ آدمی کی خدمت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے فقاع پی ہے اور شیریں ہے۔ دلیل ہے کہ منفعت پائے گا اور اگر ترش اور بے مزہ ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو نقصان اور ضرر پہنچے گا۔