D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

فروختن (بیچنا) - حضرت ابن سیرین

Topic: فروختن (بیچنا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ جو چیز کہ راہ دین اور شریعت میں زیادہ عزیز ہے۔ اس کا فروخت کرنا برا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے قرآن مجید فروخت کیا ہے۔ دلیل ہے کہ دین اسلام اس کے نزدیک خوار و ذلیل ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے اپنا غلام فروخت کیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عزت اور بزرگی عورتوں کی طرف سے ہو گی اور وہ بدنام ہو گا۔