D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

فرعون - حضرت ابن سیرین

Topic: فرعون

فرعون پہلے زمانے میں شاہ مصر کا لقب تھا۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ پہلے فرعونوں میں سے یا کوئی پہلا ظالم بادشاہ شہر میں آیا ہے اور اس نے اس شہر میں مقام کیا ہے۔ دلیل ہے کہ فرعون ملعون کی خصلت اس ملک میں ظاہر ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ کوئی پہلا نیک بادشاہ شہر میں آیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس بادشاہ کے عدل کی خصلت اس ملک میں ظاہر ہو گی۔