وہیں - General
Topic: وہیں
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر عورت دیکھے کہ اس کی شرمگاہ لوہے یا تانبے کی ہے۔ ہے کہ مرادوں کے پانے سے ناامید ہو گی۔ اور اگر مرد دیکھے کہ اس کی عورت کی شرمگاہ پیچھے کی طرف ہے۔ دلیل ہے کہ وہ عورت ایسی چیز کو پسند کرتی ہے جس میں حق تعالی کی رضا نہیں ہے۔ اور اگر عورت دیکھے کہ اس کی شرمگاہ کئی ہوئی ہے، دلیل ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا۔ اور اگر عورت دیکھے کہ اس کی شرمگاہ سے مچھلی نکلی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاں لڑکی پیدا ہو گی۔ اور اگر عورت دیکھے کہ اس کی شرمگاہ سے بلی نکلی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاں چور اور ڈاکو لڑکا پیدا ہو گا۔ اور اگر عورت دیکھے کہ اس کی شرمگاہ سے سانپ نکلا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاں تابکار لڑکی پیدا ہو گی۔ اور اگر عورت دیکھے کہ اس کی شرمگاہ سے نر سانپ نکلا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاں لڑکا ہو گا جو اس کا دشمن ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی شرمگاہ سے بچھو نکلا ہے تو اس کی بھی یہی تاویل ہے۔ اور اگر عورت دیکھے کہ اس کی شرمگاہ سے کیڑا یا چیونٹی باہر نکلی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاں کم ہمت لڑکا پیدا ہو گا۔ اور اگر عورت دیکھے کہ اس کی شرمگاہ سے روٹی نکلی ہے۔ دلیل ہے کہ مفلس اور تنگدست ہو گی۔ اور اگر محورت دیکھے کہ اس کی شرمگاہ سے مل نکلے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کا شوہر اس کو بہت چاہتا ہے اور اگر عورت دیکھے کہ خون اس کی شرمگاہ سے نکلا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا شوہر اس سے حالت حیض میں جماع کریگا۔ اور اگر عورت دیکھے کہ اس کی شرمگاہ سے پیپ نکلی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند صالح اور پارسا ہو گا۔ اور اگر عورت دیکھے کہ اس کی شرمگاہ سے سیاہ پانی نکلا ہے تو اسکی تاویل اول کے خلاف ہے۔ اور اگر عورت دیکھے کہ اس کی شرمگاہ سے قے نکلی ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال پائے گی۔ اور اگر عورت دیکھے کہ اس کی شرمگاہ تے آگ نکلی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند بادشاہ ہوں گے۔ اور اگر عورت دیکھے کہ کسی نے اس کی شرمگاہ پھاڑی ہے دلیل ہے کہ اس سے منفعت پائے گی۔