فاخته - حضرت ابن سیرین
Topic: فاخته
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں فاختہ ناقص دین اور بد مہر عورت ہے جو کسی سے موافقت نہیں کرتی ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس فاختہ ہے۔ دلیل ہے کہ اس طرح کی بددین عورت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے فاختہ کا بچہ پکڑا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند پیدا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے فاختہ کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر عورت کا مال لے گا اور حج کرے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ فاختہ جھوٹ بولنے والا فرزند ہے۔ اگر دیکھے کہ فاختہ نے اس کے مکان پر ایک بار آواز کی ہے۔ دلیل ہے کہ غائب کی خبر سنے گا اور اگر دوبار بولی ہے تو بہتر ہے اور اگر تین بار بولی ہے تو نہایت بہتر ہے۔ اور اگر دیکھے کہ فاختہ اور کوا دونوں اس کے گھر میں آئے ہیں۔ دلیل ہے کہ چور اس کے گھر میں آئے گا اور سامان لے جائے گا۔