D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

غلام - حضرت ابن سیرین

Topic: غلام

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ غلام ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ سخت کام میں گرفتار ہو گا اور اس میں رنجور ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے غلام لیا ہے یا خریدا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کام میں بہتری ہو گی۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں غلام شادی ہے۔ فرمان حق تعالی ہے : وبشرناه بغلام حلیم (اور ہم نے اس کو بردبار غلام کی بشارت دی)۔