D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

غزا کردن (جہاد کرنا) - حضرت ابن سیرین

Topic: غزا کردن (جہاد کرنا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ راہ خدا میں جہاد کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ اسکا اور اس کے خویشوں کا کام نیک ہو گا اور سب بے نیاز ہو جائیں گے۔ فرمانِ حق تعالیٰ ہے : فَمَنْ يُهَاجِرُ فِي سَبيلِ اللهِ يَجِدُ فِي الْأَرْضِ مَرَاغَما " كَثِيرًا " الوَسَعَہ کیا قریب ہے کہ تم منہ پھیرو اور زمین میں فساد کرو اور قطع رحمی کرو)۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ جہاد پر گیا ہے۔ دلیل ہے کہ دولت اور نعمت اور بزرگی پائے گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے : وَفَضَّلَ اللهُ الْمُجَاهِلِينَ عَلَى القَاعِدِينَ أَجْرًا عَظِيمًا" (اور اللہ نے جہاد کرنے والے کو بیٹھنے والوں پر اجر عظیم عطا فرمایا ہے)۔ اور اگر دیکھے کہ اس ملک کے لوگ جہاد کے لئے باہر نکلے ہیں۔ دلیل ہے کہ عزت اور مرتبہ پائے گا۔ اور لوگوں کو مغلوب کرے گا۔