غربال (چھلنی) - حضرت ابن سیرین
Topic: غربال (چھلنی)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ چھلنی خواب میں بڑا خادم ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس چھلتی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو خادم حاصل ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی چھلنی ٹوٹ گئی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا خادم بھاگے گا یا مرے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ چھلنی سے غلے کو صاف کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا کہ جس سے لوگوں کو فائدہ ہو گا اور اس کا نقصان ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ جو کچھ صاف کرتا ہے اپنے لئے کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ منفعت پائے گا۔